لاہور بورڈ کو انٹر امتحانات میں بھی نگران عملے کی قلت کا سامنا

15 Apr, 2024 | 03:18 PM

سٹی42: تعلیمی بورڈ لاہور کو انٹر امتحانات میں بھی نگران عملے کی قلت کا سامنا،سینکڑوں اساتذہ قواعدو ضوابط سخت ہونے کے باعث ڈیوٹی کرنے پر آمادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینکڑوں اساتذہ قواعدوضوابط سخت ہونے سے ڈیوٹی کرنے پر رضا مند نہیں ،جبکہ خواتین اساتذہ کی دو ردراز تعیناتیاں ہونے پر ڈیوٹی دینے سے انکاری ہیں۔اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سےفراہم کردہ فہرست میں سے بے شمار اساتذہ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں ، انٹرامتحان کیلئے پانچ ہزار سے زائد نگران عملے کی ضرورت ہے۔

انٹرامتحانات کا آغاز 19 اپریل سے ہونا ہے۔امتحان میں ایک لاکھ پچانوے ہزار امیدوار شرکت کریں گے۔

بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے تمام نگران عملے کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں۔ امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، ڈیوٹی سے انکار پر متعلقہ عملہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں