سٹی42: لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد حیدر سے ملاقات کی جس میں افسران کیخلاف اووربلنگ پر درج مقدمات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صدرفیاض احمد، جنرل سیکرٹری منظورالحسن، ایکسیئن زاہد قیوم کھوکھر، ایکسیئن رائیونڈ ثناءمحمد گجر اور ایکسیئن جوہرٹاؤن احمد فراز سمیت دیگر افراد شریک تھے۔
ملاقات میں ایف آئی اے کی جانب سے ہونیوالے آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افسران نے گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج پر تحفظات کا اظہار کیا، جس پر لیسکو چیف شاہد حیدر نے وزارت پاور ڈویژن میں بات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ اور بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن کے دوران افسران پر مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔