سٹی42: پاکستان تحریک انصاف نے شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق امیدوار این اے 119 سے میاں شہزاد فاروق نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروا دی۔پاکستان تحریک انصاف نے 19 اپریل کے لیے جلسے کی اجازت کی درخواست دی۔
اس موقع پر میاں شہزاد فاروق کا کہنا تھا کہ 19 اپریل کو شالیمار چوک میں پاکستان تحریک انصاف کا بڑا جلسہ کریں گے،جس میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما خطاب کریں گے۔
پی ٹی آئی نے شالیمار چوک میں جلسے کی اجازت مانگ لی
15 Apr, 2024 | 03:07 PM