لاہور کے لئےپانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تیار، شہر کے دو نئے داخلی و خارجی راستوں کا منصوبہ میگا پلان میں شامل

15 Apr, 2024 | 12:04 PM

Imran Fayyaz

(درنایاب)ایل ڈی اے کا وزیراعلی کو پانچ سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام دینے کا فیصلہ ، لاہور شہر کے دو نئے داخلی راستے ،، ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے ، بلیو اور پرپل لائن کا سول سٹرکچر شامل ، پانچ سالہ پروگرام پر ایک کھرب بارہ ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے وزیراعلی کو پانچ سالہ ڈویلپمنٹ پروگرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ لاہور شہر کے دو نئے داخلی و خارجی راستوں کے لئے میگا پلان شامل کیا گیا ہے۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے ، بلیو اور پرپل لائن کا سول سٹرکچر شامل کیا گیا ہے ۔ ایلی ویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور شہر کو نیا ٹریفک روٹ اور داخلی و خارجی راستہ فراہم ہوگا ۔

سابق نگران حکومت کا کریم بلاک سے براستہ کھاڑک موٹر وے تک شارٹ روٹ شامل کرلیا گیا ہے ۔ بلیو لائن اور پرپل لائن کے سول سٹرکچر کی تعمیر کا تخمینہ اور پلان بھی شامل ہوگا ۔ لاہور شہر میں مجوزہ انڈر پاسز اور فلائی اوورز کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ گڑھی شاہو اور کریم بلاک پراجیکٹ بھی پانچ سالہ پلان کا حصہ ہوں گے ۔ پلان کی حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب مریم نواز دیں گی 
ایل ڈی اے کی جانب سے پانچ سالہ پروگرام پر ایک کھرب بیس ارب کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے چیف انجنئیر کی مشاورت سے پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام تیار کیا ہے ۔

مزیدخبریں