(عابد چودھری)لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم، آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات، کونز بھی لگا دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے لین لائن ڈسپلن کی خلاف کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔عمارہ اطہر نے ہدایت کی ہے کہ آج سے مال روڈ پر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جائے۔
اس حوالے سے لین لائن،سٹاپ لائن کی آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات، کونز بھی لگا دی گئیں،مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کےلئے 40 وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکین ٹیم تعینات کر دی گئی۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے،دائیں لین صرف اور صرف ٹرن لینے کی صورت میں استعمال کی جائے گی، موٹرسائیکل سوار درمیانی لائن ہرگز استعمال نہیں کریں گے۔
عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے۔