مفتی عبدالشکور کے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی

15 Apr, 2023 | 11:48 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: مفتی عبدالشکور کے حادثے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور حادثہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے جےیوآئی کا وفد تھانہ سیکرٹریٹ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔جبکہ ابتدائی رپورٹ آئی جی اسلام آباد کو ارسال کردی گئی ہے۔رپورٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویگو ڈالا تیز رفتار تھا حادثے کی جگہ بریک لگانے کی گنجائش کم تھی ۔

دوسری جانب وفاقی وزیر کی گاڑی کو ٹکر مارنے کے دوران زخمی ہونے والے دو افراد کی فوٹیجز سامنے ا گئی ہیں۔پولیس نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں.

واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور اپنے قریبی دوست کی رہائشگاہ سے افطاری کرکے پارلیمنٹ لاجز جارہے تھے۔ مفتی عبدالشکور گاڑی خود چلا رہے تھے،کوئی سٹاف ان کے ہمراہ نہیں تھا۔

مزیدخبریں