یہ جمعیت علمائے اسلام کا ہی نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہے، مولانا اسعد محمود

15 Apr, 2023 | 11:39 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: مولانا اسعد محمود  کا کہنا ہے کہ یہ جمعیت علمائے اسلام کا ہی نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہے۔

مولانا اسعد محمود نےپولی کلینک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا۔جو لوگ اس دنیا سے جاتے ہیں وہ ایک بڑا صدمہ دے جاتے ہیں۔یہ جمعیت علمائے اسلام کا ہی نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہے۔اس وقت ہم غم میں ہیں۔ اللہ ہمیں اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔

 مولانا اسعد محمود نے مزید کہاکہ انہوں نے جس طرح قوم کے موقف کو ہمیشہ دنیا کے سامنے رکھا۔انہوں نے جو امانت ہمارے لیے چھوڑی ہم ان کی امانت کو آنے والی نسلوں تک منتقل کریں گے۔

مریم اورنگزیب نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو حادثہ پیش آیا میرے پاس الفاظ نہیں۔یہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔میں نے ان کے ساتھ بہت قریب رہ کام کیا۔میں نے ہمیشہ ان کو دین اور عوام کی خدمت کرتے دیکھا۔

مزیدخبریں