ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنما وں میں شمار ہوتے تھے۔
شہبازشریف نے کہا کہ انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے۔مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین
نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی دینی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
مریم اورنگزیب نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج جو حادثہ پیش آیا میرے پاس الفاظ نہیں۔یہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔میں نے ان کے ساتھ بہت قریب رہ کام کیا۔میں نے ہمیشہ ان کو دین اور عوام کی خدمت کرتے دیکھا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اورمفتی عبدالشکور کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کا مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جانبحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اورمفتی عبدالشکور کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، آصف علی زرداری نے کہا کہ لواحقین، مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے دکھ میں شریک ہوں۔آصف علی زرداری نے مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی، اور مفتی عبد الشکور کیلئے دعائے مغفرت کی۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو واقع کی مکمل تحقیقات کی ہدایت دے دی۔