وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق

15 Apr, 2023 | 10:22 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے۔ہائی لکس ریوو جس میں پانچ آدمی سوار تھے نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری۔مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں۔گاڑی اور سوار افراد کو پولیس حراست میں کے لیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہسپتال پہنچ گئی ہیں۔وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، وفاقی وزیر مریم اورنگزیب، انجنئیر ضیاء الرحمان، صاحبزادہ اسجد محمود ہسپتال میں موجود  ہیں جبکہ آئی جی اسلام آباد ، چیف کمشنر اسلام آباد، وزارت مذہبی امور کے آفسران اور پارٹی رہنما ہسپتال میں موجود  ہیں۔

مزیدخبریں