راستے کے تنازع پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

15 Apr, 2023 | 10:03 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سوات میں سیدو شریف کے علاقہ میں راستے کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق علاقہ کوہستان گٹ میں دو فریقین کے مابین راستے کے تنازعے پر جھگڑا ہوا جس کے بعد گولیاں چل گئیں، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق سے کمال خان ولد امان اللہ،ثنا اللہ ولد حمزہ جبکہ مسماة (س) زوجہ سلیم اللہ جاں بحق جبکہ ساحل خان ولد رحیم اللہ، شاہد اللہ ولد حبیب اللہ اور رحیم اللہ ولد حمزہ ساکنان اسلامپور زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فریق دوم سے دو افراد بھی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے ہیں، زخمیوں اور لاشوں کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں