پھل فروش نے مہنگے آموں کو ماہانہ اقساط پر بیچنا شروع کر دیا

15 Apr, 2023 | 08:49 PM

ویب ڈیسک : بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ایک پھل فروش نے مہنگے آموں کو ماہانہ اقساط پر بیچنا شروع کر دیا۔

 میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آموں کی ایک قسم الفانسو جوکہ بہت مشہور ہے جس کی نئی فصل فروخت کے لیے تیار ہے لیکن رواں سال اس کی قیمت گزشتہ برس سے تین گناہ زائد ہے۔دیوگڑھ اور رتناگیری کے الفونسو آم جوکہ سب سے بہترین مانے جاتے ہیں رواں سال 800 سے لے کر 1300 بھارتی روپے فی درجن کے حساب سے ریٹیل میں فروخت ہو رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرو کرپا ٹریڈرز اور فروٹ پروڈکٹس کے سربراہ گورو سناس کا کہنا ہے کہ اگر الیکٹرونک پروڈکٹس کو قسطوں پر خریدا جاسکتا ہے تو آم کیوں نہیں خریدے جاسکتے۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہ اسکیم صرف کم از کم 5,000 روپے کی خریداری پر دستیاب ہے اور اب تک اس اسکیم سے 4 خریدار فائدہ اُٹھا چکے ہیں۔

مزیدخبریں