ویب ڈیسک: ٹیموں کی پی سی ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم موومنٹس کےلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے پی سی ہوٹل مال روڈ سے قذافی اسٹیڈیم تک ہیوی اور سلومونگ گاڑیوں کی ڈائیورشن کروادی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ کم سےکم وقت کےلئے روڈز کو ٹریفک کیلئے بند رکھا جائے گا۔شہری مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ روڈ، اور فیروز پور روڈ پر غیر ضروری سفر نہ کریں۔
ایس پی آصف صدیق نے مختلف ڈائیورشنز پوائنٹس کا وزٹ کیا۔ جبکہ ایس پی شہزاد خان نے ہوٹل، مال روڈ، کینال روڈ اور جیل روڈ کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ افسران نے ٹریفک وارڈنز کو ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔
کیپٹن(ر)مستنصر فیروز نے مزید کہا کہ شہری راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم 88.6 سنتے رہیے۔شہری مزید راہنمائی اور مدد کےلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کر سکتے ہیں۔