سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

15 Apr, 2023 | 06:05 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملک میں  فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔ 

ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 2600 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہوگیا،10 گرام سونا 2229 روپے کمی سے  1 لاکھ 85 ہزار 185روپےکا ہوگیا۔ایک تولی چاندی کی قیمت 2570 روپے پر برقرار رہی۔

 دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 2003 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔ 

مزیدخبریں