ویب ڈیسک: سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے شرمین عبید چنائے کو ایشیائی خاتون کہنے والی پریانکا چوپڑا کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستانی ہدائتکار شرمین عبید چنائے کو ہالی ووڈ کی مشہور سیریز سٹار وارز کی ہدایتکار منتخب ہوئیں جس پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے پہلی جنوبی ایشیائی خاتون ہیں جو سٹار وارز فلم کی ہدایت کار کے طور پر منتخب ہوئیں ہیں۔
With due respect, @priyankachopra . Sharmeen Obaid Chinoy is a Pakistani first just to brush up your knowledge. Much like the way you flaunt your Indian nationality whenever you get the opportunity before claiming to be a South Asian.???????? pic.twitter.com/B7wy8gD8QB
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) April 14, 2023
پریانکا چوپڑا کے اس مبارکبادیہ پیغام پر سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں بھارت سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو منیشن کرتے ہوئے کہا کہ ’احترام کے ساتھ آپ کی معلومات میں اضافہ کر دوں کہ شرمین عبید چنائے جنوبی ایشیائی خاتون ہونے سے پہلے پاکستانی ہیں بالکل اسی طرح جس طرح آپ کو جب موقع ملتا ہے تو آپ جنوبی ایشیائی ہونے سے پہلے بھارتی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اپنی قومیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ آسکر ایورڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے بتایا کہ ہالی ووڈ کی مشہور سیریز سٹار وارز کی فلم ڈائریکٹر منتخب ہوئی ہیں۔