ویب ڈسیک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور برونائی کے سلطان حاجی حسن بلقیہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی تعلقات سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برونائی کے سلطان حاجی حسن بلقیہ جدہ میں قصر اسلام پہنچے جہاں ان کا استقبال سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔ برونائی سلطان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور برونائی کے درمیان مشترکہ مفادات اور دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مستبقل میں تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے۔