اسلام آباد پولیس نے عمران خان کیخلاف جے آئی ٹی تشکیل دے دی

15 Apr, 2023 | 04:14 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف درج مقدمے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری اسپیشل جے آئی ٹی کے کنونیئر مقرر کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔ اسلام آباد پولیس قانون کی عملداری کے لئے کوشاں ہے، اسلام آباد پولیس کے افسران کیخلاف پروپیگنڈا ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے۔

 
 

مزیدخبریں