ویب ڈیسک: پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ایک اور اعزار اپنے نام کرلیا۔
نیپال میں موسم بہار کی پہلی کامیاب مہم جوئی میں ساجد سدپارہ نے 8091 میٹربلند پہاڑبغیر آکسیجن کے سرکرلیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اجد نے نیپال میں موجود دنیا کی آٹھویں بڑی چوٹی ’مانسلو‘ کو فتح کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
اس سے قبل دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی مہم سر کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد سدپارہ نے کے ٹو کی چوٹی بغیر آکسیجن بھی سر کرلی تھی ۔