ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے کے کیس میں شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ کی جاسکی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں آصف زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے سے متعلق شیخ رشیدکے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی۔ شیخ رشید کے وکلا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمات کی نقول عدالت میں جمع کرادیں جس پر عدالت نے معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نےکیس کی سماعت 3 جون تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer