سعودی عرب نے عارضی ورک ویزا سسٹم متعارف کرادیا

15 Apr, 2023 | 12:08 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے ’ عارضی ورک ویزا سسٹم‘ متعارف کرا دیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس نئے سسٹم کے تحت کمپنیاں لوگوں کو تین ماہ کے قلیل مدتی ویزے پر سعودی عرب بلا سکیں گی اور اس میں مزید تین ماہ کی توسیع بھی کرا سکیں گی۔اس عارضی ورک ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینے کے لیے آن لائن پلیٹ فارم       ( qiwa.sa) پر لاگ ان کرکے عارضی ورک ویزا کا آپشن منتخب کرنا ہو گا اور وہاں تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ صرف ملازمت دہندہ (کسی کمپنی کا نمائندہ) یا کمشنر ہی    (qiwa.sa ) پر کسی شخص کے عارضی ویزا کی درخواست دے سکتا ہے۔ یہ سروس ملازمت کے خواہش مند لوگوں کے لیے نہیں ہے۔ 

اس پلیٹ فارم پر دی گئی معلومات کے مطابق جب کسی شخص کے عارضی ورک ویزا کی درخواست کرائی جائے گی تو اس پر بغیر اضافی دستاویزات مانگے، فوری طور پر متعلقہ شخص کو ویزا جاری کر دیا جائے گا۔ تاہم ویزے کی درخواست کرنے والی فرم یا کمپنی کے لیے ایکٹو اور جائز کمرشل رجسٹریشن کا حامل ہونا شرط ہے۔

مزیدخبریں