(ویب ڈیسک) جاپان کے وزیراعظم کی تقریری کے دوران دھماکہ ہو گیا جس سے وہاں بھکڈر مچ گئی۔
جاپانی وزیر اعظم فومیوکشیدا تقریر کر رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہو گیا جس کی آواز سے بھگڈر مچ گئی۔دھماکہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم وکایاما شہر میں بندرگاہ پر خطاب کر رہے تھے۔جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کو دھماکے کی آواز سننے کے بعد بندرگاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور وہ اس تمام واقعے میں بالکل محفوظ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بامعلوم شخص نے وزیر اعظم کے نزدیک آ کر پائپ کی طرز کوئی چیز پھینکی جسے اسموک بم بھی کہا جا سکتا ہے۔ جاپانی وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کیخلاف فوری طور پر تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔