(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے معروف سماجی رہنما بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی وفات سے دلی رنج ہوا، وه انسانیت کا درد رکھنے والی انتہائی شفیق خاتون تھیں۔
نواز شریف نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔