(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں چینی کی قیمت میں کمی کیلئے چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
جمعہ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چینی کی برآمد پر پابندی رواں سال کے دوران نافذ رہے گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں چینی کا وافر اور اضافی ذخیرہ موجود ہے، برآمد پر پابندی کا مقصد چینی کی قیمتوں میں کمی اورعوام کو ریلیف دینا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی معاشی ٹیم پر واضح کیا ہے کہ 15 روز میں مہنگائی کم ہونی چاہئے۔ وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ باتیں نہ کریں، 15 دن میں نتائج دیں، 15 دن میں قیمتیں کم ہوجانی چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ ہم عوام کی خدمت کےلئے آئے ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں چیلنجز ہیں تاہم ہمیں عوام کو ر یلیف دینا ہوگا ۔