وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا

15 Apr, 2022 | 07:19 PM

M .SAJID .KHAN

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ کے انتخاب کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا,ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری وزیراعلی کے انتخاب کے والے ہونے ہوالے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کےمطابق جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل دورکنی بینچ نے سپیکر چوہدری پرویز الہیٰ اور مسلم لیگ ق کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا کی انٹراکورٹ اپیلوں پر 31 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا، چودھری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ ق کی اپیلیں نمٹا دیں۔

سنگل بینچ نے ڈپٹی سپیکر کی زیرصدارت وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کروانے کا فیصلہ دیا تھا، چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ ق نے ڈپٹی سپیکر کی زیرصدارت وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کروانے کا حکم چیلنج کیا تھا۔

مزیدخبریں