(ویب ڈیسک)انسانی خدمت کے حوالے شہرت پانے والے ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی اہلیہ سماجی رہنما بلقیس ایدھی بھی 74برس کی عمر میں مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔
ترجمان ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔نواسہ احمد ایدھی نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کے انتقال کی تصدیق کی۔
بلقیس ایدھی عارضہ قلب کے سبب شدید علیل تھیں بلقیس ایدھی گزشتہ 5 دنوں سے آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری آصف علی زرداری نےبیگم بلقیس ایدھی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ سابق صدر کا کہناتھا کہ بیگم بلقیس ایدھی نے انسانیت کی خدمت کیلئے عبدالستار ایدھی کا بھرپور ساتھ دیا،آصف علی زرداری کا انسانیت کی بے لوث خدمات پر بیگم بلقیس ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آصف علی زرداری کا مزید کہناتھا کہ پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت ایدھی خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے، قوم عبدالستار ایدھی اور بیگم بلقیس ایدھی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کرےگی۔