ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں چوری و ڈکیتی کے ریکارڈ واقعات

Theft,dacoity,cases,in the city
کیپشن: Dacoity file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری رہا ، پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار کے 379 مقدمات درج کیے گئے جن میں کروڑوں روپے مالیت کی نقدی ، زیورات ، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان سے لاہوریوں کو محروم کر دیا گیا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مقدمات گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درج کیے گئے ،شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے 74 موٹر سائیکلیوں سے شہریوں کو محروم کر دیا ۔

شاہراہ عام پر ڈاکوؤں کے گروہوں نے لوٹ مار کے 24 واقعات رونما کیے اسی طرح ڈاکوؤں کے مسلح گروہوں نے چار دکانوں اور گھروں کو لوٹ لیا جبکہ شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 273 چوری کی وارداتوں کے مقدمات درج ہوئے جو پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔