(عابد چوہدری)دریائے راوی میں تین روز قبل نہانے آنے والا بچہ تاحال نہ مل سکا،سول ڈیفنس اہلکاروں نے بچے کی تلاش کے لئے تیسرے روز بھی آپریشن جاری رکھا۔
تین روز قبل 11 سالہ عظیم دوستوں کے ہمراہ دریائے راوی میں نہانے کے لئے آیا،نہاتے ہوئے عظیم گیرے پانی میں ڈوب گیا جس کی تلاش کے لئے ریسکیو اور سول ڈیفنس نے سرچ آپریشن کیا مگر عظیم کا سراغ نہ مل سکا۔
گیارہ سالہ عظیم شاہدرہ کے علاقے فرخ آباد کا رہائشی ہے،سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے تیسرے روز بھی دریا سے بچے کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔