نیا صدر مملکت کون ہوگا؟ اہم خبر

15 Apr, 2022 | 02:49 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کی تشکیل میں تاخیر اور رکاوٹ کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ صدر پاکستان  کیلئے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں سے کسی ایک نام پر متفق نہ ہونا حکومت سازی کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کے عہدے پر کسے مقرر کیا جائے گا؟ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں جس کے سبب تاحال نئے صدر کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئی حکومت میں عہدوں کی تقسیم کے حوالے سے اختلافات سامنے آرہے ہیں۔ 

پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان نام تجویز کر چکی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ سمیت مزید وفاقی 9 وزارتیں دینے پر متفق ہیں اور چیئرمین سینیٹ کا عہد ہ بھی پیپلز پارٹی کو دینے کے لیے تیار ہیں لیکن صدر کے عہدے کے لئے نظر ثانی کا کہا گیا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ معاملات کافی حد تک کلیئر ہوگئے ہیں، آصف علی زرداری کو صدر بنانے کے لئے پارٹی عہدے داروں کا دباؤ ہے۔

 
 

مزیدخبریں