(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ ان کی ان کے بچوں کو لندن میں نشانہ بنایا گیا۔ جمائما نے ٹویٹ کرتے لیگی رہنما عابد شیر علی کا پوسٹر شیئر کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کہاکہ میرے گھر کے باہر مظاہرے ،بچوں کو نشانہ بنانا جیسے 90کی دہائی کے لاہورمیں گئی ہوں۔ٹویٹ کرتے جمائما نے گھر کے باہر احتجاج کال کرنے کا ن لیگی رہنما عابد شیر علی کا پوسٹر بھی شئیر کیا، جمائما گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر پرانا پاکستان کا ٹرینڈ بھی لکھا۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک صحافی نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ کی جانب سے اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مسلم لیگ ن برطانیہ قیادت کی جانب سے یہ اعلان حال ہی میں نواز شریف کے بیٹوں کے پارک لین فلیٹس کے باہر ہونے والے احتجاج کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حزب اختلاف کی جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں عمران خان کو وزات اعظمیٰ سے ہٹائے جانے کے خلاف تحریک انصاف کے حامیوں نےایسا ہی ایک احتجاج برطانیہ میں لندن کے پارک لین روڈ پر منعقد کیاتھا۔
یہ وہی پارک لین روڈ ہے جہاں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ یعنی سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے گھر ہیں۔ لندن کے ہائیڈ پارک میں بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے مظاہر کیا گیا تھا۔