راؤدلشاد: موجودہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور جمیل احمد کی ٹرانسفر ، سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی گرفتاریوں سے شہرت پانے والے نیب کے افسر سلیم شہزاد کو دوبارہ ڈی جی نیب لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
یادرہے ان کا کچھ ماہ قبل لاہور سے اے اینڈ پی ڈویژن نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد تبادلہ کیا گیا تھا ، تاہم تبادلے کے بعد سلیم شہزاد رخصت پر چلے گئے تھے ابھی رخصت باقی تھی کہ انہوں نے گذشتہ روز دوبارہ جوائننگ دی اور انہیں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کے بعد دوبارہ نیب لاہور کا سربراہ تعینات کردیا گیاہے۔ تعیناتی کے حوالے سے نیب کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ۔