بجلی 4  روپے 85 پیسے فی یونٹ مہنگی؛ نوٹیفکیشن جاری 

15 Apr, 2022 | 01:24 PM

M .SAJID .KHAN

(قذافی بٹ) پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا فیصلہ آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے جبکہ بجلی کے ماہانہ   فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4  روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق بجلی صارفین کیلئے بری خبر بجلی مزید مہنگی کردی۔ نیپرا کا  فروری کے ماہانہ   فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4  روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی،قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیپرا ذرائع کا کہناتھا کہ فروری  کا ایف سی اے جنوری  کی نسبت 1 روپے 9 پیسے  اپریل میں کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف اپریل  کے ماہ  کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

سی پی پی اے  نے 4  روپے 94 پیسے   فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔اس سے قبل جنوری کا ایف سی اے صارفین سے 5 روپے 94 پیسے چارج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں