پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی؟ بڑی خبر آگئی

15 Apr, 2022 | 01:04 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 51 روپے فی لیٹر تک اضافے کا ورکنگ پیپر پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دیا تھا جس کا حتمی فیصلہ آج کیا جانے کا امکان ہے۔

 اوگرا نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی کم سے کم اور زیادہ زیادہ شرح کی بنیاد پر ورکنگ تیار کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی ہوگی یا اضافہ اس کا حتمی فیصلہ آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 21 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 51 روپے 30 پیسے اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے۔

 اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی تجویز میں کہا گیا ہے کہ اگر فل لیوی اور ٹیکس لگایا جائے تو پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 119 روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ہو گا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 36 روپے 5 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 38 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے اور جی ایس ٹی 17 فیصد کرنے کی سفارش کی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسےاور لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ارسال کردی گئی تھی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری آج شہباز وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16اپریل سے ہوگا۔

مزیدخبریں