(جنید ریاض) اساتذہ کے سروس ریکارڈ میں بے شمار غلطیوں کا انکشاف، ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو ریکارڈ درست کرنے کیلئے اختیارات دے دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے اساتذہ کو اب اپنے سروس ریکارڈ کی درستگی کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا، اساتذہ اپنے ہی ڈسٹرکٹ کے سی ای او آفس سے غلطی درست کرواسکیں گے، نام،عہدہ، پرموشن، معطلی، سنیارٹی لسٹ، کیوآر کوڈ اورٹرانسفر سمیت دیگر تعیناتیوں کے ریکارڈ میں غلطی کو درست کیا جاسکے گا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو سکول انفارمیشن سسٹم تک رسائی دینا خوش آئند فیصلہ ہے، اساتذہ کا قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا اور وہ اپنے ضلع سے ہی ریکارڈ درست کرواسکیں گے۔