رمیز راجہ پر عہدے سےمستعفیٰ دباؤ بڑھنے لگا

15 Apr, 2022 | 12:28 PM

M .SAJID .KHAN

(شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا دباؤ بڑھنے لگا.
  رمیز راجہ پر چئیرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ نے کے لیے دباؤ بڑھنے لگاہے، شائقین کرکٹ اور کرکٹ کے اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے رمیز راجہ سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا،سوشل میڈیا پربھی رمیز راجہ سے مستعفیٰ ہونے کی مہم جاری ہے۔

رمیز راجہ استعفی دو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، شائقین کرکٹ رمیز راجہ کے استعفیٰ کو لے کر شائقین کرکٹ کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بند ہونے سے ہزاروں کرکٹرز بے روز گار ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ تین برس سے کلب ، ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ بھی غیر فعال ہے۔

مزیدخبریں