ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کو خلاصہ جات اور ہیلپنگ بکس پڑھانے پر پابندی

طلبا کو خلاصہ جات اور ہیلپنگ بکس پڑھانے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سرکاری سکولوں میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے علاوہ پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں پڑھائے جانے کا انکشاف، محکمہ سکول ایجوکیشن کا نوٹس، بچوں کو خلاصہ جات اور ہیلپنگ بکس پڑھانے پر پابندی لگادی.
 بیشتر سکولوں میں امتحانات کے نام پر بچوں کو خلاصہ اور ہیلپنگ بکس فروخت کی جارہی ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے. محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں میں صرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سےفراہم کی گئی مفت کتابیں پڑھائی جائیں گی۔

پرائیویٹ پبلشرز کی کتابیں کسی صورت فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو ہدایت بھی جاری کردی ہے, ایجوکیشن اتھارٹیز احکامات نہ ماننے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کریں گی۔