شہباز شریف کابینہ میں کس کو کونسی وزارت ملے گی؟ اہم خبر جانیے

15 Apr, 2022 | 09:56 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نئی کابینہ تشکیل دینے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کابینہ میں وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثنا اللہ کو دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان مریم اورنگزیب کو دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف کو سپیکر کیلئے نامزد کئے جانے کا امکان ہے جبکہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی نشست جے یو آئی کو دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزرا ہونگے ،اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی 7 وزرا، جے یو آئی کے 3 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت ہوگا۔ایم کیو ایم کو پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت اور ایک دوسری وزارت دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق  باپ پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی 2 ،2 وزارتیں دی جائیں گی ،اے این پی کو وزارت مواصلات دی جائے گی ،آزاد ارکان کو بھی وزارتیں دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم اور پنجاب کا گورنر پیپلزپارٹی سے ہوگا،کے پی کے کا گورنر جے یو آئی اور بلوچستان کا بی این پی مینگل سے ہوگا۔

مزیدخبریں