سعد حسین رضوی کا کارکنوں کیلئےنیا پیغام، اہم ہدایت کردی

15 Apr, 2021 | 11:23 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)تحریک لبیک پر پابندی کے اعلان کے بعد تنظیم کے سربراہ سعد رضوی نے جماعت کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے اپنی جماعت پر پابندی لگنے کے بعد اپنی جماعت کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہیں اٹھایا جائے،تمام احتجاجی جلسے، روڈ بلاک فی الفور ختم کئے جائیں۔ تحریک لبیک کے سربراہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے۔مرکز و مسجد رحمتہ اللعالمین کے باہراور دیگر جگہوں پر کیا جانےوالا احتجاج اور دھرنا ختم کر دیا جائے۔

دوسری جانب  شہرمیں جاری تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس،موبائل سروس اور متعدد علاقوں کو بند کردیاگیا،عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا،مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپیں بھی ہوئی جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی جبکہ 2 شہید بھی ہوگئے،سنگین صورت حال کےپیش نظرپنجاب پولیس نے تحریک لبیک کے خلاف بھرپورایکشن پلان تیار کیا،تحریک لبیک کوفنڈز دینے والے افراد کو گرفتار کرنے کافیصلہ جبکہ اب روڈ کوبند کرنے والوں کو وہاں سے ہٹانے کی بجائے گرفتار کرنے کاحکم دیا گیا۔فنڈر دینے والوں کی فہرستیں پولیس کو فراہم کردی گئیں ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے تمام آرپی او،ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہور کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام فنانشل کو حراست میں لیا جائے،آئی جی پنجاب نے مزید احکامات جاری کرتےہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی تحریک لبیک کا کارکن روڈ کوبند ان کو ہٹانے کی بجائے گرفتار کیاجائے،اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں 200 سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جبکہ 3 ہزار کے قریب کارکنوں کو پکڑا جاچکا ہے۔

تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو نیا ٹاسک دے دیا گیا،تحریک لبیک کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے مخبروں کی فورس مساجد میں تعینات کی گئی، پولیس اہلکاروں کو مساجد میں سول پارچات میں نمازیں پڑھنے کا حکم دیا گیا، ایس ایچ اوز سمیت اہلکار مساجد میں آنے والے کارکنوں کا پیچھا کر کے گھروں کا پتہ کریں اور ڈیٹا اکٹھا کر کے آج رات ہی سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائے، ڈویژنل افسران کی جانب سے ایس ایچ اوز کو حکم دے دیا گیا۔

مزیدخبریں