تحریک لبیک کےکارکنوں کی گرفتاری کیلئے نیاپلان تیار

15 Apr, 2021 | 10:52 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)پنجاب پولیس نے تحریک لبیک کے خلاف بھرپورایکشن،تحریک لبیک کوفنڈز دینے والے افراد کو گرفتار کرنے کافیصلہ جبکہ اب روڈ کوبند کرنے والوں کو وہاں سے ہٹانے کی بجائے گرفتار کرنے کاحکم دیا گیا،تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے مساجد میں مخبروں کی فورس تعینات کی گئی۔  

تفصیلات کے مطابق شہرمیں جاری تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس،موبائل سروس اور متعدد علاقوں کو بند کردیاگیا،عوام کی مشکلات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا،مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپیں بھی ہوئی جس میں کئی پولیس اہلکار زخمی جبکہ 2 شہید بھی ہوگئے،سنگین صورت حال کےپیش نظرپنجاب پولیس نے تحریک لبیک کے خلاف بھرپورایکشن پلان تیار کیا،تحریک لبیک کوفنڈز دینے والے افراد کو گرفتار کرنے کافیصلہ جبکہ اب روڈ کوبند کرنے والوں کو وہاں سے ہٹانے کی بجائے گرفتار کرنے کاحکم دیا گیا۔فنڈر دینے والوں کی فہرستیں پولیس کو فراہم کردی گئیں ہیں۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے تمام آرپی او،ڈی پی اوز اور سی سی پی او لاہور کو حکم دیا گیا ہے کہ تمام فنانشل کو حراست میں لیا جائے،آئی جی پنجاب نے مزید احکامات جاری کرتےہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی تحریک لبیک کا کارکن روڈ کوبند ان کو ہٹانے کی بجائے گرفتار کیاجائے،اب تک لاہور سمیت پنجاب بھر میں 200 سے زائد مقدمات درج کئے جاچکے ہیں جبکہ 3 ہزار کے قریب کارکنوں کو پکڑا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں تحریک لبیک کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کو نیا ٹاسک دے دیا گیا،تحریک لبیک کا نیٹ ورک توڑنے کے لئے مخبروں کی فورس مساجد میں تعینات کی گئی، پولیس اہلکاروں کو مساجد میں سول پارچات میں نمازیں پڑھنے کا حکم دیا گیا، ایس ایچ اوز سمیت اہلکار مساجد میں آنے والے کارکنوں کا پیچھا کر کے گھروں کا پتہ کریں اور ڈیٹا اکٹھا کر کے آج رات ہی سرگرم کارکنوں کو گرفتار کیا جائے، ڈویژنل افسران کی جانب سے ایس ایچ اوز کو حکم دے دیا گیا۔

مزیدخبریں