اسکیم موڑپرتحریک لبیک کے احتجاج کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ کی طرف جانے والے راستے بند رہے۔ موبائل فون کے سگنلز کی بندش نے بھی پریشانی بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنوں نے سکیم موڑ کو دو چھوٹے کنٹینر لگا کے بند کر دیا۔بھیکے وال اور ملحقہ آبادیوں سے بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ جانے والے شہری پریشانی سے دوچار رہے۔ شہری منزل تک پہنچنے کیلئے ایک سے دوسری سڑک تک خوار ہوتے رہے۔ اور ان کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا۔ احتجاج کے باعث علاقے میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔حکام کی جانب سے سکیم موڑ اور ملحقہ آبادیوں میں موبائل فون کے سگنل بند کر دئیے گئے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
قبل ازیں تحریک لبیک کے احتجاج کے باعث پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے انٹرنیٹ سروس بند کر دی،انٹرنیٹ سروس چوک یتیم خانہ کے دس کلو میٹر تک بند رکھی گئی،حکومت کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوٹ کرنے پر انٹرنیٹ سروس بند کی گئی، انٹرنیٹ سروس آئندہ تا حکم ثانی بند رہے گئی ،انٹرنیٹ سروس معطلی کے بعد شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا،انٹرنیٹ سروس بند روڈ ، سمن آباد ، چوبرجی ، ریواز گارڈن ، گلبرگ ، گارڈن ٹاون ، اعوان ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت دیگر علاقوں میں بند کی گئی۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں مذہبی تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری اور مظاہروں کے معاملے پر جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نےاستفسار کیا کہ کس قانون کے تحت جے آئی ٹی بنائی جائے؟عدالت نےدو لاکھ روپے جرمانہ کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا۔گرفتاری کے فوری بعد ملک بھر مظاہروں سے لوگوں کو مشکلات ہوئیں،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت سے استدعا کیا ہے؟
عدالت نے وکیل درخواست گزار کو ریماکس دئیے کہ یہ پنچائیت نہیں ہے آپ قانون کی بات کریں۔ درخواست گزار نے کہاکہ پولیس نے قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دی۔عدالت نے ریماکس دئیے کبھی غور کیا ہے اسلام سڑک بلاک کرنے کے بارے میں کیا کہتا ہے۔روڈ بلاک ہونے سے کتنی مشکلات ہو ئی ہیں اور ایمبولینس میں کئی لوگ مر گئے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پولیس کے کتنے لوگ شہید اور زخمی ہوئے؟ کیا آپ نے سوچا؟عدالت نے دلائل کے بعد جرمانہ کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔