سونا 600روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

15 Apr, 2021 | 08:17 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز تیزی رہی۔سونے کی قیمتوں میں 600روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا ۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے خواتین صارفین کہتی ہیں متوسط طبقہ تو اب سونے خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان غالب ہے، جمعرات کے روز سونا 600روپے فی تولہ تک مہنگا ہوگیا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزارروپے رہی اور اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 94ہزار 325 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 21قیراط فی تولہ سونا 90 ہزار 37روپے میں فروخت ہوا۔
20روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 1325 روپے میں فروخت ہوئی۔خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سونا اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے، متوسط طبقہ اب مصنوعی زیورات خرید کر شادیوں میں گزرا کرلیتا ہے سونا اب امیر طبقہ ہی پہن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کے نرخ 600روپے فی تولہ کم ہوگئے تھے، خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 3ہزار 100روپھ ریکارڈ کی گئی، 22قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 94ہزار 783روپے رہی جبکہ چاندی کے نرخ 1ہزار325 روپے رہے۔ متوسط طبقہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کیلئے مصنوعی زیورات خریدنے کو ترجیح دیتا ہے۔ خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں کمی ہونا اچھی بات ہے مگر اب بھی سونا بہت مہنگا ہے لہذا قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں