محمد راضون نے میچ میں جیت کا راز بتادیا

15 Apr, 2021 | 07:52 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) پاکستان کرکٹ ٹیم اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین 4 ٹی 20 میچز کی سریز ہورہی ہے، جس کے تین میچوں میں 2  پاکستان نے جیتے، گزشتہ میچ میں ساؤتھ افریقہ کوشکست دینے پرمحمدرضوان بتایا کہ ہم ایک پلان کے ساتھ کھیلے،جس کی وجہ سے ہم نےبڑا ہدف پورا کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی20 میچ میں کامیابی حاصل کرنے پر انسٹاگرام پرایک ویڈیوپیغام میں کہا کہ ہدف بڑا تھا جس کو حاصل کرنا ہمارے لئے ضروری تھا، اس کے لئے میں اور بابر بھائی ایک پلان تیار کیا کہ یہ سرکل پاورپلے ہم نے جیتنا ہے،اور اسی کے تحت ہم نے اس رنز کئے اور الحمداللہ ہمیں کامیابی ملی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کو کہناتھا کہ میری اور بابربھائی کی کافی عرصہ کے بعدیہ اور جو آسٹریلیا میں ٹیسٹ سریز ہوئی تھی لمبی اننگز کھیلی ہم نے،کیونکہ جب میں آتا ہوں یا یہ آؤٹ ہوجاتا ہوں یا پھر میں،یہ میچ میں میرے دل میں یہ ہی تھا کہ ہم دنوں کھیلے گے اور بڑے سے بڑا ٹارگٹ حاصل کریں گے،اور ہم نے اس کو پورا کیا۔

درمیان میں یہ بات بھی ذہن میں آئی کہ اس کو ورلڈ ریکارڈ بنائیں مگر بابراعظم کی سوچ مجھ سے بھی زیادہ بلند اورمثبت تھی، جب میں سنچری داغی تھی اس وقت جو خوشی مجھے محسوس ہوئی اسی طرح بابربھائی نے جب شاندارسنچری بنائی اور ہیلمٹ اتارا تو ایسا لگا کہ میں نے یہ سکورکیا سب بہت اچھا لگا۔

ہماری انتطامیہ، کوچز،کھلاڑی بھرپور تیاری کررہے ہیں تاکہ آنے والے میچز بھی اسی بلند عزم اور جیت کے ساتھ کھیلیں،گرؤنڈ میں سب محنت کرتے ہیں اور میری قوم سے درخواست ہے کہ ہماری کامیابی کے لئے دعا کریں تاکہ سریز ہم سریز اپنے نام کریں۔

مزیدخبریں