رمضان المبارک، محکمہ ریلوے کا مسافروں کیلئے بڑا تحفہ

15 Apr, 2021 | 04:56 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: ٹرینوں میں سحری اور افطاری کے وقت کھانے کی فراہمی کی اجازت، جناح ایکسپریس، گرین لائن اور سرسید ایکسپریس میں رمضان پیکج دیا جائے گا، ریلوے حکام نےہدایات جاری کردیں۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے بذریعہ ٹرین سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر، ریلوے حکام نے ٹرینوں میں سحری اور افطاری کے اوقات میں کھانے کی فراہمی کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ چیف کمرشل مینجر ریلویز نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ احکامات کے مطابق جناح ایکسپریس، گرین لائن اور سرسید ایکسپریس میں رمضان پیکج دیا جائے گا۔ مسافروں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں کوالٹی فوڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ کنٹریکٹرز معیاری کھانے کی سپلائی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہونگے۔ 

دوسری جانب طیاروں کی کمی، دیگر فنی خرابیوں کے باعث فلائیٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوکر رہ گیا ہے۔لاہور ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق مدینہ جانے والی پرواز پی کے 9743، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 302 کو منسوخ کردیا گیا جبکہ کراچی جانے والی پرواز پی کے 303، کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322، آنے والی پرواز پی کے 323 اور کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ کراچی جانے والی پرواز پی کے 307، شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186 کو بھی منسوخ کردیا گیا جبکہ کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 304 تین گھنٹے اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ 

مزیدخبریں