پنجاب حکومت کا شہریوں کی آمدورفت میں آسانی کا بڑا منصوبہ

15 Apr, 2021 | 04:13 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب حکومت کا شہریوں کی آمدورفت میں آسانی کا بڑا منصوبہ، 53 ارب روپے سے شہر سمیت صوبہ بھر کی سڑکوں کی مرمت ہوگی۔

پنجاب حکومت پرانی سڑکوں کی مرمت کیلئے میگا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے، ہر ضلع اور شہر کی ٹوٹی سڑکوں کی بحالی ہوگی، حکومت 53 ارب روپے کی لاگت سے لاہور سمیت صوبہ بھر کی ایسی سڑکوں کو بحال کرے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ لاہور کے اندر اور دیہی علاقوں کی سڑکوں پر 3 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے۔

  پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد رواں سال منصوبے کیلئے 5 ارب روپے تک کا بجٹ ابھی جاری ہوگا، جبکہ باقی رقم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں رکھی جائے گی، سڑکوں کی بحالی سے شہریوں کو ذرائع آمدورفت میں آسانی  پیدا ہوگی۔

مزیدخبریں