(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے ان پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میںگزشتہ روز پہلا روزہ رکھا گیا تھا جس وقت پاکستان میں روزہ تھا، اسی دوران شنیرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ کھاتے ہوئے ایک سٹوری شیئر کی تھی اس وقت پاکستان میں روزہ نہیں کھلا تھا۔
شنیرا کی انسٹا اسٹوری پوسٹ پر کچھ صارفین نے ان پر شدید تنقید کی کہ انہوں نے روزہ نہیں رکھا اور ماہِ رمضان میں وہ اس طرح کی سٹوریز لگا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شنیرا اپنی بیٹی عائلہ کے ہمراہ گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ ان کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں موجود ہیں۔