لاہوریئے ہوجائیں خبردار، کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم سامنے آگئی

15 Apr, 2021 | 03:11 PM

Sughra Afzal
Read more!

(زاہد چودھری) شہری ہوجائیں ہوشیار خبردار، صوبائی دارالحکومت لاہور  میں کورونا وائرس کی  ساؤتھ افریقن قسم سامنے آگئی, جو کورونا ویکسین کروانے والوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔

چین کے صوبے ووہان سےجنم لینے والے خطرناک کورونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، کورونا کے وارتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے،  موذی وائرس کی روز بہ روز نئی خطرناک قسم سامنے آرہی ہے،کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 88 لاکھ 48 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 85 ہزار 685 ہو گئیں۔

بے رحم کورونا وائرس اب تک پاکستان میں15 ہزار 872افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ، ملک بھر میں 7 لاکھ 39 ہزار 818کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں،ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہو گئی ہے، اس وقت 4ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

 کورونا وائرس کی ساؤتھ افریقن مہلک قسم کے کیسز لاہور میں سامنے آگئے، کورونا کی ساؤتھ افریقن قسم پاکستان آنے والے مسافروں کے ذریعے لاہور پہنچی،  ساؤتھ افریقن وائرس دیگر اقسام کے مقابلے میں دو گنا زیادہ رفتار سے پھیل رہا ہے، اس کے سامنے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین بھی غیرموثر دکھائی دے رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ایسے افراد جن کی ویکسینیشن ہونے کے بعد، اینٹی باڈیز بھی بن چکے، وہ بھی ساؤتھ افریقن قسم کے باعث کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں