وزیراعظم عمران خان نے طلبا کیلئے زبردست پروگرام کا آغاز کردیا

15 Apr, 2021 | 01:56 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین سکالرشپ پروگرام کے تحت 5 سال میں ساڑھے 3 لاکھ اسکالر شپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  حکومت ہر سال5.5 ارب روپے اس سکالر شپ پر خرچ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے گھرانوں کے طلبا کیلئے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم سکالرشپ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ سکالر شپ تمام پاکستانی طلبا کے لیے ہے، سکالر شپ میرٹ پر دی جائے گی، پاکستان میں کبھی اس سطح کی سکالر شپ نہیں دی گئی، طالبعلم سکالر شپس کیلئے آن لائن اپلائی کریں، ریاست مدینہ میں تعلیم اور انصاف کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے، سکالر شپ پروگرام میں وفاقی حکومت تعاون کررہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  جتنی پاکستان کی عمر ہے اتنی میری عمر ہے ، ہمیں حضور ﷺ کو روز مرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی ضرورت ہے، حضورﷺ جیسا عظیم آدمی دنیا میں نہ کبھی آیا نہ آئے گا۔

انہوں نےکہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسکالر شپ پروگرام پورے پاکستان میں لائیں، سکالر شپ پروگرام پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکالر شپ پروگرام صرف مسلمانوں کیلئے نہیں سب کیلئے ہے، حکومت ہر سال 5.5 ارب روپے سکالر شپ کیلئے دے گی، پنجاب کچھ سالوں میں 75 ہزار اور کے پی 72 ہزار سکالر شپ دے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک اوپر نہیں آ سکتا ، جب تک طاقتور لوگ قانون کے نیچے نہیں لائیں گے، ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

مزیدخبریں