کس ملک نے کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا پر مکمل پابندی لگا دی?

15 Apr, 2021 | 12:51 PM

Imran Fayyaz

( ویب ڈیسک)ڈنمارک نے برطانوی کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا پر مکمل پابندی لگا دی، ڈنمارک نے آسٹرا زینیکا پر پابندی خون جمنے کی شکایات پر لگائی۔
 ذرائع کے مطابق ڈنمارک برطانوی ویکسین آسٹرازینیکا پر مکمل پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔ ڈنمارک نے ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کو متعدد لوگوں میں خون جمنے ( بلڈ کلاٹنگ) کے واقعات کے بعد اس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔
 اس اقدام کے بعد ڈنمارک میں کورونا ویکسین کے ٹیکے لگانے کے پروگرام میں کئی ہفتوں تک غیر معمولی تاخیر ہو سکتی ہے۔۔ڈنمارک کی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ بات مشاہدے میں آئی کہ ٓاسٹرا زینیکا ویکسین لگانے والے لوگوں میں خون کے جمنے کے واقعات متوقع تعداد سے کہیں زیادہ ہے، ڈنمارک کے حکام کا کہنا ہے کہ ٓآسٹر زینیکا ویکسین کے تمام 2.4 ملین خوراکوں کو اگلے نوٹس تک مارکیٹ سے واپس لیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ یورپ میں ادویات کے نگراں ادارے یورپین میڈیسن ایجنسی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس ویکسین سے بلڈ کلاٹس یا خون جمنے کا خطرہ نہیں لیکن ڈنمارک نے ویکسین پر پابندی لگا دی ۔

مزیدخبریں