کینیڈا میں مستقل رہائش کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

15 Apr, 2021 | 12:50 PM

Malik Sultan Awan
Read more!

سٹی 42: غیرملکی طلبہ کی خوشی کی خبر ہے کہ کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو مستقل رہائش دینےکا اعلان کیا ہے.

کینیڈین امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہائش دی جائے گی اور یہ پروگرام 6مئی سے شروع ہوگا۔  گزشتہ 4 سال کے دوران پوسٹ سیکنڈری ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ کینیڈا میں رہائش کی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کینیڈین حکومت کی جانب سے اگلے 3 سالوں میں 12 لاکھ سے زائد نئے غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں