اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے نئی ہدایات جاری

15 Apr, 2020 | 07:41 PM

Malik Sultan Awan

(وقاص احمد) سی سی پی او لاہور نے اشتہاریوں کی گرفتاری اور اندراج بارے نئی ہدایات جاری کردی، نئی ہدایات میں پولیس افسران کو اشتہاری کا اصل وقت گرفتاری اور مقام درج کرنا لازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور اس  کے اندراج بارے سی سی پی او لاہور نے 12 نکاتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ ہدایات آپریشنز اورانوسٹی گیشن ونگ دونوں کیلئے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق اشتہاری کی گرفتاری کے اندراج کیلئے گرفتاری فارم، ریمانڈ پیپر، اشتہار و وارنٹ، رپٹ گرفتاری لازم قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح پولیس مقابلے یا طبعی موت مرنے والے اشتہاری کی یونین کونسل سے تصدیق شدہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی جبکہ اشتہاری کی گرفتاری کا مقام اورتاریخ اصل لکھی جائے اسکے ساتھ ہی گرفتار کرنے والے آفسر کا نام اور شناختی کارڈ لازم درج کیا جائے. سی سی پی او لاہورنے ہدایات پرعمل کرتے ہوئے رجسڑ نمبر 4 میں اندراج بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنزلاہور فیصل شہزاد نے ڈویژنل ایس پیز کو بڑی وارداتوں کے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے اور شہریوں کی شکایات پر ایف آئی آر بروقت درج کرنے کی ہدایت کر دی۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژنل ایس پیز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر ایس پی سکیورٹی بلال ظفر، ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر بھی موجود تھے۔

اجلاس میں کرائم کی صورتحال،دفعہ 144 کی پابندی پرعملدرآمد کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایس پی نے ڈویژنل ایس پیز کو سنگین وارداتوں میں خود دورہ کرکے حالات کا جائزہ لینے اور ایف آئی آرز کے اندراج میں تاخیرنہ کرنے کی ہدایت کی۔ 

ان کا کہنا تھا کے اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیزی لائی جائے۔ ایس پیز پی ایم ڈی یو کے تحت سائلین کے مسائل کی بروقت داد رسی یقینی بنائیں۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ناکوں پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں