ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ اور نئے اسٹاف کی تلاش شروع کردی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری سٹرکچرنگ کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ، پی سی بی نے رواں برس 31 مئی کو ڈائریکٹر اکیڈمیز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے سے قبل اس عہدے کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ہیڈ ہائی پرفارمنس کوچنگ، ہیڈ انٹرنیشنل پلئیرڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس آپریشنز مینجر کی اسامیوں کے لئے اشتہار جاری کیا. ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل یا ٹیسٹ کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ پندرہ سال کے تجربے کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی درخواست دے سکتا ہے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گا اس شعبے کے سربراہ کے لیے لیوی تھری کوچنگ کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ درکار ہے ،  پلئیر ڈویلپمنٹ کے سربراہ کے لیے لیول تھری کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ کوالیفائیڈ کوچ کے ساتھ سابق انٹرنیشنل کرکٹراور پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے شخص کو ترجیح دی جائے گی۔
ہائی پرفارمنس سنیٹرز کے مینجر کے لیے گریجویشن اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھی گئی ہے ، پی سی بی کے مطابق ان عہدوں کے لئے خواہشمند افراد 29 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں.

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی تیار کرنے کام شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی تجویز ہے۔

نئے کلینڈر سیزن میں ادارہ جاتی کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے یکم جولائی سے 30 اگست کے درمیان اداروں کی تصدیق سے مشروط ادارہ جاتی ٹیموں کے ٹورنامنٹ کی تجویز سامنے آئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انٹر سٹی ٹورنامنٹ بھی یکم جولائی سے، قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے شروع کروانے کی تجویز ہے، ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون اکتوبر سے دسمبر کے درمیان کروانے کی تجویز ہے جبکہ ستمبر میں قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اورپی ایس ایل سکس سے پہلے پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ جنوری میں کروانے کی تجویز ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔