ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"بھوک سے مرنے کا ڈر ہے"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون عام شہریوں کیلئے وبال جان،ایسی صورتحال میں کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد کن حالات میں ہیں۔

 شہر میں کورونا وائرس کے باعث سے لاک ڈائون کی وجہ سے  کچی آبادیوں میں رہنے والا طبقہ شدید متاثر ہو چکا ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کسی سے بھیک مانگ کر نہیں کھاتے، خواتیں گھروں میں کام کاج جبکہ مرد محنت مزدوریاں کرتے ہیں جو لاک ڈائون کے باعث شدید متاثر ہو چکی ہیں۔ مکینوں کیجانب سے شکوہ کیا گیا کہ حکومت اور نجی اداروں کے نمائندے شناختی کارڈ کی کاپیاں لے جاتے ہیں مگر راشن یا امدادی رقوم کبھی فراہم نہیں کرتے۔
مکینوں نے مزید بتایا کہ کم رہائشی جگہ ہونے کی وجہ سے آپس میں سماجی فاصلہ رکھنا ممکن نہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ کے کرم سے کچی آبادی میں کورونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا۔
کچی آبادیوں میں رہنے والے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں کورونا سے نہیں، بھوک سے موت کا ڈر ہے۔ حکومت نے وقت رہتے کوئی مثبت اقدامات نہ کیئے تو ہزاروں مکینوں کی زندگی دائو پر لگ جائے گی۔ 

دوسری جانب حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کی پابندیوں کا اطلاق 25 اپریل تک ہوگا۔ لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور طبقہ مزید پریشان ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔  ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 5988 ہے جبکہ سب سے زیادہ کیسز پنجاب میں ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 71 کیسز سامنے آنے کے بعد  مصدقہ مریضوں کی تعداد 3016 جبکہ لاہور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 484 ہو گئی، پنجاب میں کوروناوائرس کےمشتبہ مریضوں کی تعداد 26 ہزار 39 ہےکورونا سے اب تک شہر میں12، صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،پنجاب میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد508ہوگئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔